غموں سے اِس کو ہمیشہ نہال رکھتا ہے (2شعروں کا پوسٹر)


2 couplets of Haider Qureshi's ghazal from his second poetry book UMR e GUREZAN.

 کے شعری مجموعہ "عمرِ گریزاں " کی ایک غزل کے دواشعار کا پوسٹر 

غموں سے اِس کو ہمیشہ نہال رکھتا ہے

ہمارے دل کا وہ کتنا خیال رکھتا ہے

نہ گلبدن ہے نہ چشمِ غزال رکھتا ہے

وہ سادگی میں ہی اپنا کمال رکھتا ہے

مِری جوانی کے ہیں ماہ و سال جس کے پاس

وہ بے وفا بھی زمانے کی چال رکھتا ہے

پھر اُس کے وصل میں کیا جانے کتنی لذت ہو

وہ جس کا ہجر بھی لطفِ وصال رکھتا ہے

تمام زخم اُسی نے عطا کئے حیدر

ہر ایک زخم کا جو اندمال رکھتا ہے



 2 couplets of Haider Qureshi's ghazal from his second poetry book UMR e GUREZAN.

Book Umr e Gurezan is available at this link

https://drive.google.com/file/d/0B_xQnk75odj9SW9EbW9DMWUxZEU/view?usp=drivesdk&resourcekey=0-urfZyWjXrVyGSJj_EEwEBA

Umre Gurezan is also available at this Archive link

https://archive.org/details/UmreGurezaN/mode/2up

Comments

Popular posts from this blog

دونوں بیٹیوں کے بارے میں ایک اردو ماہیے کا پوسٹر

وہ جو ابھی تک خاک میں رُلنے والے ہیں (پانچ اشعار کی غزل کے تین پوسٹرز)

ٹوٹتے،گرتے ہوئے گھر نہیں دیکھے جاتے - بد دعا جیسے یہ منظر نہیں دیکھے جاتے (9 اشعار#3 پوسٹر)