وہ جو ہم کو آزمانے لگ گئے - زخم دل کے جگمگانے لگ گئے( 5شعروں کا پوسٹر)

5 couplets of Haider Qureshi's ghazal from his second poetry book UMR e GUREZAN.

حیدر قریشی کے شعری مجموعہ "عمرِ گریزاں " کی ایک غزل کے پانچ اشعار کا پوسٹر 

وہ جو ہم کو آزمانے لگ گئے
زخم دل کے جگمگانے لگ گئے

صرف اپنے آپ تک آتے ہوئے
آپ کو کتنے زمانے لگ گئے

شہرِ جاں کی دیکھ کر یخ بستگی
خواہشیں تک ہم جَلانے لگ گئے

رُوبرو قرآنِ حُسنِ یار کے 
کیا حدیثِ دل سنانے لگ گئے

وادیء حیرت میں حیدر دیکھ لو
سارے فرزانے ٹھکانے لگ گئے


5 couplets of Haider Qureshi's ghazal from his second poetry book UMR e GUREZAN.

Book Umr e Gurezan is available at this link

https://drive.google.com/file/d/0B_xQnk75odj9SW9EbW9DMWUxZEU/view?usp=drivesdk&resourcekey=0-urfZyWjXrVyGSJj_EEwEBA

Umre Gurezan is also available at this Archive link

https://archive.org/details/UmreGurezaN/mode/2up

 

Comments

Popular posts from this blog

دونوں بیٹیوں کے بارے میں ایک اردو ماہیے کا پوسٹر

وہ جو ابھی تک خاک میں رُلنے والے ہیں (پانچ اشعار کی غزل کے تین پوسٹرز)

ٹوٹتے،گرتے ہوئے گھر نہیں دیکھے جاتے - بد دعا جیسے یہ منظر نہیں دیکھے جاتے (9 اشعار#3 پوسٹر)