کون دیکھے گا بھلا میرے خدا میرے بعد (6 اشعار کے چار پوسٹر)

 

6 couplets of Haider Qureshi's ghazal from his second poetry book UMR e GUREZAN.in 4 poste

حیدرقریشی کے شعری مجموعہ "عمرِ گریزاں " کی ایک غزل کے چار اشعار کے دو 

کون دیکھے گا بھلا میرے خدا میرے بعد
رنگ لائے گی اگر میری دعا میرے بعد

رُوبرو میرے بنا بیٹھا تھا پتھر کی طرح
کسی چشمے کی طرح پھُوٹ بہا میرے بعد 

عشق کے قصے سبھی مجھ پہ ہوئے آکے تمام
کوئی مجنوں، کوئی رانجھا نہ ہوا میرے بعد

اس میں مل جائے گا جا کر مِرے اندر کاخلا
اور بڑھ جائے گا باہر کا خلا میرے بعد

جس نے دشمن کو مِرے قتل پہ اُکسایا ہے
لینا چاہے گا وہی خون بہا میرے بعد

ابھی ممکن ہی نہیں قرض چکانا تیرا 
زندگی! قرض ترا ہوگا اَدا میرے بعد

روز طوفان اُٹھانے کی مشقت تھی اسے 
دشت بے چارے کو آرام ملا میرے بعد

مرزا غالب کی عطا اُن کی زمیں میں یہ غزل
حیدر اوروں پہ بھی ہوگی یہ عطا میرے بعد








4 couplets of Haider Qureshi's ghazal from his second poetry book UMR e GUREZAN.in 2 posters

Book Umr e Gurezan is available at this link

https://drive.google.com/file/d/0B_xQnk75odj9SW9EbW9DMWUxZEU/view?usp=drivesdk&resourcekey=0-urfZyWjXrVyGSJj_EEwEBA

Umre Gurezan is also available at this Archive link

https://archive.org/details/UmreGurezaN/mode/2up










Comments

Popular posts from this blog

دونوں بیٹیوں کے بارے میں ایک اردو ماہیے کا پوسٹر

وہ جو ابھی تک خاک میں رُلنے والے ہیں (پانچ اشعار کی غزل کے تین پوسٹرز)

ٹوٹتے،گرتے ہوئے گھر نہیں دیکھے جاتے - بد دعا جیسے یہ منظر نہیں دیکھے جاتے (9 اشعار#3 پوسٹر)