اس حُسن کے وہ جاہ، وہ اجلال کہاں ہیں/ وہ پہلے سی آنکھیں، وہ خدو خال کہاں ہیں (6شعر#2پوسٹر)
6 couplets of Haider Qureshi's ghazal from his second poetry book UMR e GUREZAN.in 2 posters
حیدرقریشی کے شعری مجموعہ "عمرِ گریزاں " کی ایک غزل کے چھ اشعار کے دو پوسٹر
اس حُسن کے وہ جاہ، وہ اجلال کہاں ہیں
وہ پہلے سی آنکھیں، وہ خدو خال کہاں ہیں
وہ لہجے کی تاثیر، وہ آواز کا جادُو
ہونٹوں کے دہکتے ہوئے وہ لعل کہاں ہیں
عیار شکاری جہاں پھنس جاتے تھے آکر
وہ زلف کے پھندے، وہ حَسیں جال کہاں ہیں
وہ زعمِ جوانی وہ ترے جسم کی خوشبو
فتنوں کو جگاتے وہ مہ و سال کہاں ہیں
ہر انگ میں اک حُسنِ تناسب تھا، کھنک تھی
اب تیرے دھنک رنگ پر و بال کہاں ہیں
وہ ہی تو فقط وقت کی زد میں نہیں حیدر
خود تیرے بھی وہ پہلے سے احوال ہیں
6 Couplets of Haider Qureshi's ghazal from his second poetry book UMR e GUREZAN.in 2 posters
Book Umr e Gurezan is available at this link
Umre Gurezan is also available at this Archive link

