بچپن کی گیمز کے 9 ماہیے تین پوسٹرز میں


9 Mahiyas by Haider Qureshi from his poetry book MOHABBAT KE PHOOL

حیدرقریشی کے ماہیوں کے مجموعہ "محبت کے پھول" سے 9 ماہیوں کے  3 پوسٹر 

*بچپن کی گیمز کے 9 ماہیے*

ہر  رسم  اُٹھا  دی  ہے

”کوکلا“ کھیلے ہیں

بچپن کو. صدا  دی ہے

٭

کچھ  یادیں   اُترتی ہیں

بکھری ٹھیکریاں

”پِٹھُو“ کی سنورتی ہیں 

٭

جیتا ، کبھی ہارا   تھا

”گلی ، ڈنڈا “ بھی

اک کھیل ہمارا    تھا

٭

”فٹ بال “ میں تیکھے تھے

اور” کبڈی “کے 

کچھ داؤ بھی  سیکھے. تھے 

٭

”اشٹاپوُ“ کے خانوں  میں 

قید ہے دل اب تک 

بچپن  کے زمانوں  میں

٭

چاہت کی گواہی کا 

کھیل لڑکپن کا

تھا،  ”چور سپاہی“  کا

٭

مستی  سے بھری  پپلی 

الہٹر مٹیاریں

جب کھیل گئیں ”ککلی“

٭

جب کھیلنے ”کھو“ بیٹھے

دیکھ کے اک ساتھی

ہم  اس  کے. ہو بیٹھے

٭

تقدیر  ہی پھوٹ گئی

”پِینگ“ چڑھالی جب

تو. رَسی. ٹوٹ  گئی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔





Haider Qureshi's 9 Mahiyas from his poetry book Mohabbat ke Phool

Mohabbat ke Phool is online at many links...here are the 2 links to read the book

 اور

https://drive.google.com/file/d/0B_xQnk75odj9MzdCeDBhaDh0eUk/view?usp=drivesdk&resourcekey=0-9HldKQfp27mNkvoRBJEUfA


 




Comments

Popular posts from this blog

دونوں بیٹیوں کے بارے میں ایک اردو ماہیے کا پوسٹر

وہ جو ابھی تک خاک میں رُلنے والے ہیں (پانچ اشعار کی غزل کے تین پوسٹرز)

ٹوٹتے،گرتے ہوئے گھر نہیں دیکھے جاتے - بد دعا جیسے یہ منظر نہیں دیکھے جاتے (9 اشعار#3 پوسٹر)