دیارِ دل میں کسی نے ورود کرتے ہوئے (غزل کے چار اشعار کے دو پوسٹر)

 


4 couplets of Haider Qureshi's ghazal from his poetry book ZINDGI

حیدرقریشی کے شعری مجموعہ "زندگی" کی ایک غزل کے چار شعروں کے دو پوسٹر

دیارِ دل میں کسی نے ورُود کرتے ہوئے
بجھا دیا، ہمیں روشن وجود کرتے ہوئے

یہ میرے جسم نے کیا کھیل مجھ سے کر ڈالا
مجھے نکال دیا بے وجود کرتے ہوئے

پہنچ گئے جو کنارے کبھی تباہی کے 
تو بچ کے آ گئے وردِ درُود کرتے ہوئے


کھڑے تھے شاہ کئی جھولیوں کو پھیلائے
فقیر گزرے تھے جس رہ سے جود کرتے ہوئے

کئی برس کی جدائی بھی کچھ بدل نہ سکی
وہ زُودرنج ملا، رنج زُود کرتے ہوئے

کسی کی یاد جلائی تھی جس گھڑی حیدر
فضا مہک اُٹھی صندل کو دُود کرتے ہوئے




4 couplets of Haider Qureshi's ghazal from his 6th poetry book ZINDGI

ZINDGI is online at these links


اور


Comments

Popular posts from this blog

دونوں بیٹیوں کے بارے میں ایک اردو ماہیے کا پوسٹر

وہ جو ابھی تک خاک میں رُلنے والے ہیں (پانچ اشعار کی غزل کے تین پوسٹرز)

ٹوٹتے،گرتے ہوئے گھر نہیں دیکھے جاتے - بد دعا جیسے یہ منظر نہیں دیکھے جاتے (9 اشعار#3 پوسٹر)