میں منزلوں کی کھوج میں خود سے بچھڑ گیا/ دیکھا خلوص موت کا تو یاد آ گیا(دو شعروں کا پوسٹر)
2 couplets of Haider Qureshi's ghazal from his poetry book SULAGTE KHAWAB in 1 poster
حیدرقریشی کے شعری مجموعہ "سلگتے خواب" کی ذیل کی غزل کے دواشعار کا پوسٹر
کچھ کہہ رہی ہے پھر مِری افسردگی مجھے
شاید کسی کی یاد نے چھیڑا ابھی مجھے
میں منزلوں کی کھوج میں خود سے بچھڑ گیا
پھر عُمر بھر تلاش ہی اپنی رہی مجھے
انجانے راستے سبھی جانے ہوئے لگے
لگتی تھی اجنبی مِری آوارگی مجھے
وسعت میں لامکان کی اب کھو چکا ہوں میں
کس نے فصیلِ وقت سے آواز دی مجھے
مرجھا چکے ہیں پھول تری یاد کے مگر
محسوس ہو رہی ہے عجب تازگی مجھے
دیکھا خلوص موت کا تو یاد آگیا
کتنے فریب دیتی رہی زندگی مجھے
2 couplet of Haider Qureshi's ghazal from his 1st poetry book SULAGTE KHAWAB
Sulagte Khawab is online at many links...here are the 2 links to reach the book.
اور

Comments
Post a Comment